
مشہور بالی وُڈ اسٹار رنبیر کپور کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو لیک ہو گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم اینیمل کا دورانِ شوٹ سین لیک ہوگیا اس فلم میں نو بیاہتا بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہیروئین رشمیکا مندنا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ANIMAL Day 1 with #RanbirKapoor #RashmikaMandanna pic.twitter.com/Hu5NyFf8YU
— Lakeer Ka Fakeer (@arthwrites) April 23, 2022
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنی شادی کے ختم ہوتے ہی شوٹنگ پر واپس آ چکے ہیں اور اداکار آج کل منالی میں موجود ہیں اور فلم ’اینیمل‘ میں اپنے مدِ مقابل ہیروئین رشمیکا مندنا کے ہمراہ فلم کے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1517731029947019266
تاہم ان کی آنے والی فلم ’اینیمل ‘ کے مکمل ہونے سے قبل ہی شُوٹنگ کے دوران سیٹ سے ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اس ویڈیو میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندنا کو ایک ساتھ کھڑے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا ہیں جبکہ فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ میں سینئر ادکار بوبی دیول اور انیل کپور بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News