آرمی اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے؛ گیزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسپیکر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہونے کے امکانات ہیں جس کے لئے ارکان کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے اجلاس کل بلایا جائیگا۔
اجلاس کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کے مطابق حکومتی اتحادیوں اور ممبران کو کل اسلام آباد میں موجود رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ کسی اور پارٹی سے کوئی اور میدوار سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی پی پی اسپیکر کے انتخاب میں راجہ پرویز اشرف کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا امکانات موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے عہدے کےلیے کاغذات جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو پہر دو بجے ہوسکتا ہے کیونکہ حکومت کل کے اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے۔
قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے 16 اپریل کا اجلاس ملتوی کرکے 22 اپریل کو اجلاس طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
