Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ آفریدی 2020 سے سب سے زیادہ اوور کرانے والے بالر

Now Reading:

شاہین شاہ آفریدی 2020 سے سب سے زیادہ اوور کرانے والے بالر

پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی سال 2020 سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اوورز کرانے والے بالر بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ سنگ میل عبور کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے اس عرصے کے دوران 768.2 اوورز بالنگ کی۔

 دوسرے نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا ہیں جنہوں نے 724.1 اوورز بالنگ کی ، جبکہ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن ہیں جنہوں نے 688.1 اوورز بالنگ کی ہے۔

https://twitter.com/CricWick/status/1519436212532137984

یہ ریکارڈ دیکھنے میں تو بہت شاندار ہو سکتا ہے لیکن آج کی مسابقتی کرکٹ میں یہ ریکارڈ کوئی بھی بالر اپنے نام نہیں کرنا چاہتا۔

Advertisement

کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بالرز نے خود کو تینوں طرز کی کرکٹ میں جھونک دیا تھا، جس کا نتیجہ انجریز کی صورت میں سامنے آیا۔

دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز بھی اس بات سے آگاہ تھے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہتات سے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں ، جس کے بعد کرکٹ بورڈز نے بھی تینوں طرز کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تقسیم کر دیا تاکہ ایک کھلاڑی پر بوجھ کم سے کم ہو۔

حال ہی میں پاکستان کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی حد سے زیادہ کرکٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج کی اس تیز رفتار کرکٹ میں اچھے بالر کو اپنا اسٹیمنا اور فارم برقرار رکھنے کے لئے قربانی دینا ہوتی ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مسلسل کرکٹ شاہین شاہ آفریدی کے کئیریر کے لئے نقصان دہ ہے اور وقت سے پہلے گراؤنڈ سے باہر ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر