پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Six and then gone. Brilliant stuff from @Qadircricketer! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/PEp0GARF0k
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ایرون فنچ اور ٹرویس ہیڈ نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوور میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی، تاہم حارث رؤف نے ٹریوس ہیڈ کو 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1511410812975427584
جوش انگلس 24 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عثمان قادر کا شکار بنے جس کے بعد مارنس لبوشین بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 2 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ مارکس اسٹونس نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کیمرون گرین صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1511409113992814597
دوسری جانب ایرون فنچ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹ گنوائے بغیر نصف سنچری اسکور کی اور آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے تاہم شاہین آفریدی نے 55 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
What a sight! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/4ZOTlBTk7j
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین آفریدیاور محمد وسیم نے 2،2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
AdvertisementGreen gets the danger man. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/2SKm233J6b
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
اس سے قبل میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔
Sensational shot! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/GK6YKajR4B
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
محمد رضوان 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو ون ڈاؤن آنے والے فخرزمان نے کھاتہ کھولنے کی زحمت بھی نہ کی جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کے لیے آئے جو صرف 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
Ellis vs Babar #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/FjgnL165aB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 66 رنز بنانے کے بعد ایڈم زمپا کا شکار ہوگئے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
The Lahori lad put up a show in the end! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/pDyTe02ZJd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
خوشدل شاہ نے 21 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ عثمان قادر نے آخری اوور میں ایک چھکا اور 2 چوکے لگاکر ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ بابراعظم نے کہا کہ اگر میں ٹاس جیت جاتا تو یہی فیصلہ کرتا۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد وسیم، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، بین میکڈرموٹ، سین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن الیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
AdvertisementAustralia won the toss and decided to field first. Here is Pakistan’s squad for today: #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/uMMtu08kN2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 5, 2022
خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا کو 10 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
آخری بار دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا تھا۔
واضح رہے آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے تاہم لاہور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی جب کہ قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اگلے دونوں میچز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
