Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ سلمان کی زیرِ سرپرستی عرب مالیاتی اداروں کا سالانہ اجلاس منعقد

Now Reading:

شاہ سلمان کی زیرِ سرپرستی عرب مالیاتی اداروں کا سالانہ اجلاس منعقد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں عرب مالیاتی اداروں کے مشترکہ سالانہ اجلاس کا افتتاح سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے جمعرات کو جدہ میں کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خزانہ و عرب مالیاتی اداروں کی کونسلز کے ارکان و سربراہ  بشمول عرب سینٹرل بینکوں کے گورنرز اور فنڈنگ کے عرب اداروں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ، بین الاقوامی بینک گروپ، اسلامی ترقیاتی بینک کے نمائندوں سمیت مالیاتی و اقتصادی شعبوں کے متعدد ماہرین بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے عرب ممالک میں عظیم الشان ترقیاتی منصوبوں کی مالی و تکنیکی مدد اورمشترکہ عرب جدوجہد کے فروغ میں تعاون کے حوالے سے مالیاتی اداروں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے عرب ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں اور مشترکہ عرب مالیاتی اداروں کے پیش کردہ ورکنگ پیپرز ، مجوزہ منصوبوں اور نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خزانہ نے اجلاس میں شریک وفود کے سربراہوں اور ارکان کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے خیر سگالی اور رمضان کی مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مشترکہ عرب جدوجہد کی مدد کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہےگا ۔ مملکت علاقائی، ترقیاتی اداروں کے توسط سے عرب ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے ۔ مملکت نے انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ہمیشہ تعاون کیا جو آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

Advertisement

وزیر خزانہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اکثر عرب ممالک کورونا وباء کے اثرات سے نکلنے لگے ہیں ۔شرح نمو بحال ہونے لگی ہے ۔ عرب مالیاتی فنڈ کے تخمینے بتا رہے ہیں کہ 2022 کے دوران عرب ممالک کی معیشت میں مجموعی شرح نمو پانچ فیصد ہو گی جبکہ 2021 میں شرح نمو لگ بھگ 3 فیصد تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر