Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کیسے انسان ہیں؟ علی خان کا تبصرہ

Now Reading:

بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کیسے انسان ہیں؟ علی خان کا تبصرہ

مشہور اداکار علی خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان عام سا بندہ ہے، ہر کسی کے ساتھ گھُل مِل جاتا ہے۔

ہولی وڈ اور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار علی خان نے حال ہی میں بول نیوز کی رمضان ٹڑانمیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بارر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیرون ملک کے اداکاروں میں سب سے زیادہ مزہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے دوران آیا۔

اداکار نے کہا کہ شاہ رخ دلی کے لڑکے ہیں، نوجوان دل رکھتے ہیں، ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں ہے، وہ عام سے بندے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ گھُل مِل جاتے ہیں۔

حال ہی میں علی خان نے بول نیوز پر نشر ہونے والے فیصل قریشی کے رمضان شو میں شریکت کی جہاں انہوں نے بیرون ملک کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں اظہار کیا۔

علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

Advertisement

علی خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ انہوں نے براڈ پٹ کے ہمراہ کام نہیں کیا بلکہ وہ ان کی ایک فلم کے پروڈیوسر رہے ہیں اور ان سے اداکار کا ممبئی کے تاج ہوٹل میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔

اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ براڈ پٹ کے ساتھ ان کا جھگڑا کس بات پر ہوا تھا، تاہم انہوں نے ان کی بھی تعریفیں کیں۔

علی خان کے ساتھ ڈان ٹو میں لارا دتا بھی دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ

علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہم مذہب، ہم زبان اور ہم نسل ہیں، اس لیے ان کے انہیں کام میں زیادہ مزہ آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’ڈان ٹو‘ میں کام کر رہے تھے، تب بولی وڈ اداکار نے کسی رکھ رکھاؤ کے بغیر ان کے ساتھ رویہ اختیار کیا اور ان کے ساتھ ریہرسل بھی کرتے تھے۔

Advertisement

علی خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ دلی کے لڑکے ہیں، نوجوان دل رکھتے ہیں، ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں ہے، وہ عام سے بندے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ گھُل مِل جاتے ہیں۔

علی خان نے ذہنی صحت پر بنی امریکی فلم دی ویلے میں بھی کام کیا ہے—اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ علی خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2011 کی مقبو فلم ’ڈان 2‘ میں کام کیا تھا، اس سے قبل وہ چند بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کر چکے تھے۔

جبکہ علی خان لولی وُڈ کے وہ اداکار ہیں جو کہ بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور  ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور جولی والترز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

علی خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں انجلینا جولی اور عرفان خان کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔

علی خان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، تاہم کم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کا بچپن بھارت میں بھی گزرا اور انہوں نے وہاں اسکول کی تعلیم بھی حاصل کی۔

Advertisement

علی خان نے متعدد بھارتی ڈراموں میں کام کیا ہے—اسکرین شاٹ

علی خان نے فیصل قریشی کے شو میں بتایا کہ ان کے تینوں ممالک میں گھر ہیں اور ان کے تینوں ممالک میں دوست بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ علی خان نے اداکاری کا آٖغاز کم عمری میں بھارتی ڈراموں سے 1993 میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا، انہوں نے بیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت تھیٹرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی قابلیت کو دنیا بھر میں منوایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر