Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کا بلوچ عمائدین کے تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Now Reading:

رینجرز کا بلوچ عمائدین کے تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

رینجرز کا بلوچ عمائدین کے تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے بلوچ کمیونٹی کے تعاون سے منگھو پیر فٹبال گراؤنڈ کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل  8 ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میچ میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ فٹبال فائنل میچ کا مقابلہ منگھو پیر یونین اورمہر اسپورٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو مہر اسپورٹس کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹس کے ذریعے جیت لیا۔

 ڈی جی رینجرز نے کھیلوں اور دیگر میدان میں بلوچ کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم سب کو لسانی تشخص سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کراچی میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 تقریب میں مختلف مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول، سیاسی، سماجی شخصیات،سول انتظامیہ اوررینجرزکے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

بلوچ کمیونٹی نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان قائم رکھنے میں رینجرز کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی نے رنر اپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر