
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کو چوں چوں کا مربع کہہ کر مخاطب کیا ہے۔
چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے دو الزام عائد کئے ہیں انھوں نے گھڑی خریدی اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنو آئ اور دوسرا ھیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دو الزامات سے اندازہ لگا لیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی، #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے دو الزام عائد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر عائد کیے جانے والے الزامات یہ ہیں کہ انہوں نے گھڑی خریدی اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان دو الزامات سے اندازہ لگا لیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی وہ ایسی باتیں نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے الیکشن کراؤ اور گھر جاؤ۔
اپنے ایک اور بیان میں فواد چوہدری نے مریم نواز کے عمرے کی ادائیگی کی درخواست کو نشانہ بنایا ہے۔
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئ۔۔۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News