Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر نظریں جمالیں

Now Reading:

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر نظریں جمالیں
بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر نظریں جمالیں

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر نظریں جمالیں

بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے پر نظریں جمالی ہیں جس کے لیے ان کے امیدواروں کی فہرست بھی طویل ہونے لگی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ کی میٹنگ رواں ہفتے دبئی میں ہونے جارہی ہے جس میں دیگر اہم ایشوز سے قطع نظر بھارت نے اپنی تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز کرلی ہے کہ موجود چیئرمین گریک برکلے اگلی مدت کے لیے بھی الیکشن میں حصہ لیتے ہیں یا نہیں۔

گریک برکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہونے جارہی ہے جبکہ قانونی طور پر وہ مزید 2 مدتوں کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین برکلے مزید اس عہدے پر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدرساروو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ میں سے کسی ایک کے الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

تاہم اب اس فہرست میں ایک اور بھارتی شخصیت انوراگ ٹھاکر کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جو ماضی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور آئی سی سی میں ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین کے الیکشن یا ری الیکشن کے عمل کا آغاز رواں ہفتے دبئی میں شیڈول میٹنگ میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 9 مئی تک یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ گریک برکلے اگلی مدت کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے یا پھر اپنی مدت پوری کرکے سبگدوش ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر