Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک ناریل کو غذا میں شامل رکھنے کے یہ فائدے بھی جان لیں؟

Now Reading:

خشک ناریل کو غذا میں شامل رکھنے کے یہ فائدے بھی جان لیں؟

قدرت نے چند پھلوں کو ایسی خصوصیات سے نوازا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ناریل ان ہی میں سے ایک ہے۔ یہ پورا پھل ہر طرح کے صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے یہاں تک کہ اس کی چھال بھی کئی طرح کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہیں۔

مگر آج یہاں پرخشک ناریل کا ذکر کیا جارہا ہے جوقدرت کا ایک انمول تحفہ ہے خشک ناریل بھی  مختلف  پھلوں کی طرح خشک ہونے پر مزید افادیت سمیٹ لیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر خشک ناریل میں کسی قسم کی کوئی چکنائی یا  کولیسٹرول نہیں پایا جاتا اس میں کیلوریز کم مگر وٹامنز اور منرلز جیسے میگنیز، فائبر، کاپر اور سلینیم وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

مدافعتی نظام

خشک ناریل میں سلینیم قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے جو مختلف بیماریوں کی صورت جسم کوتحفظ  فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

دماغی صحت

اس میں کا پر کی موجودگی دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مددفراہم کرتی ہے۔ یہ ان انزائمز کو متحرک کرتا ہے جو نیوروٹرانسمیٹر کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی  یاداشت کوبہتر بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ مائیلین کی پیداوار بھی بڑھاتے ہیں جو ایک طرح کی کوٹنگ ہے جو خلیوں کے درمیان بجلی کے جھماکوں میں مدد دیتی ہے۔ اس میں موجود دیگر اجزاء دماغ کو کئی طرح کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

دل کا محافظ

خشک ناریل میں غذائی ریشہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دل کو صحت مند رکھنے معاون ثابت ہوتا ہے۔ مرد کے لئے دن بھر میں 38 گرام جبکہ خواتین کے لئے 25 گرام غذائی ریشہ درکار ہے خشک ناریل کا استعمال یہ مقدار حاصل کرنے مؤثر ذریعہ ہے۔

خون کی کمی (انیمیا)

خون کی کمی جسے آئرن کی کمی یا انیمیا کہا جاتا ہے یہ صحت کا ایک عام مسئلہ ہے جس سے خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے۔ اس کی علامات میں رنگت کا پیلا پڑجانا، بھوک کی کمی، کمزوری اور چکر آنا شامل ہے جبکہ ایسی صورت میں جسم پر کئی طرح کے بیکٹریا حملہ آور ہوسکتے ہیں خشک ناریل میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے لہذا اسے غذا میں شامل رکھنا آئرن کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ خشک ناریل کا استعمال جسم میں ہڈیوں کو جوڑنے والے ٹشوز کو مربوط انداز میں صحت مندرکھتا ہے اور ساتھ ہی کئی امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر