Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل، گجرات ٹائٹینز کے راشد خان کا آخری بال پر وننگ چھکا

Now Reading:

آئی پی ایل، گجرات ٹائٹینز کے راشد خان کا آخری بال پر وننگ چھکا

بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے میچ میں گجرات ٹائٹینز کے راشد خان نے آخری بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

آئی پی ایل 2022 کے 40 ویں مقابلے میں ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ یہ گجرات کی 8 میچوں میں ساتویں جیت ہے۔

 گجرات ٹائٹینز 14 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم مسلسل پانچ جیت کے بعد کوئی مقابلہ ہاری ہے۔
راشد خان نے آخری اوور میں تین چھکے لگائے، جس سے ان کی ٹیم کو شاندار جیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر جیت دلائی۔

میچ میں حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 195 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما اور ایڈن مارکرم نے نصف سنچری لگائی۔ جواب میں گجرات ٹائٹنس نے ہدف کو 20 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ راہل تیوتیا اور راشد خان نے بہترین بلے بازی کی۔

Advertisement

گجرات ٹائٹنس کو 24 گیندوں ر 56 رن بنانے تھے اور 5 وکٹ باقی تھے۔ راہل تیوتیا اورراشد خان نے حالانکہ آخر تک جدوجہد کیا۔ 19ویں اوور میں ٹی نٹراجن نے 13 رن دیئے۔

اب ٹیم کو 6 گیندوں پر  22 رن بنانے تھے۔ مارکو ینسن کی پہلی گیند پر راہل تیوتیا نے شاندار چھکا لگایا۔ اب 5 گیندوں پر 16 رنوں کی ضرورت تھی۔ دوسری گیند پر تیوتیا نے ایک رن لیا۔

تیسری گیند پر راشد خان نے چھکا لگایا۔ اب تین گیندوں پر 9 رن بنانے تھے۔ چوتھی گیند پر رن نہیں بنا۔ پانچویں گیند پر پھر چھکا لگایا۔ اب ایک گیند پر 3 رن بنانے تھے، راشد خان نے آخری بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو ساتویں فتح سے ہمکنار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر