Advertisement
Advertisement
Advertisement

بناسپتی گھی کے ایسے جان لیوا نقصانات کہ سن کر آپ استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں

Now Reading:

بناسپتی گھی کے ایسے جان لیوا نقصانات کہ سن کر آپ استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں
Ghee

پاکستان بھر میں بناسپتی گھی کو طاقت کا زریعہ مانا جاتا ہے اور کمپنیوں کے مختلف دعوے اس کے استعمال کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بناسپتی گھی کا استعمال صحت کے لیے  کس قدر نقصان دہ ہے؟

دنیا بھر میں بناسپتی گھی اور اس میں بننے والے کھانوں میں موجود ٹرانس فیٹی ایسڈز کو انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔

لیکن پاکستان میں اس کا استعمال اس قدر عام ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)  کے ایسٹرن میڈیٹرینین ریجن میں پاکستان ٹرانس فیٹی ایسڈز استعمال کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جبکہ مصر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

ماہرین متعدد بارخبردار کرچکے ہیں کہ ٹرانس فیٹی ایسڈز دل کی سنگین بیماریوں، بانجھ پن، شوگر اور مختلف قسم کے کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

Advertisement

بیکری مصنوعات اور سموسے وغیرہ میں ٹرانس فیٹی ایسڈز بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں ہونے والی اموات میں سے 29 فیصد دل کی بیماریوں کے سبب ہوتی ہیں اور ان بیماریوں کی بڑی وجہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کا استعمال ہے۔

ان ایسڈز کا سب سے بڑا ذریعہ وہ بناسپتی گھی ہے، جو ہوٹلوں اور گھروں میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

دنیا کے اکثر ممالک بناسپتی گھی پر سرے سے پابندی عائد کرچکے ہیں جبکہ باقی ممالک عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ٹرانس فیٹی ایسڈز کے استعمال کو مکمل خوراک کے ایک فیصد تک محدود کر چکے ہیں۔

لیکن پاکستان میں ان کے استعمال کی شرح  6فیصد ہے جو خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ اور کی طرف سے بھی بتایا جا چکا ہے کہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کی حامل اشیاء کھانے والوں میں دل کی بیماریاں 21 فیصد زیادہ ہوتی ہیں اور ان میں قبل از وقت موت کی شرح 28 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر