
صدر مملکت کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔
Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani called on President Dr. Arif Alvi at Aiwan-e-Sadr, Islamabad. pic.twitter.com/uld2dJzOXO
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 23, 2022
ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے سے انکار کردیا ہے عدالتی حکم پر صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
صادق سنجرانی آج حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم تقریب کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صدر مملکت کو سمری بھی موصول ہوگئی ہے۔
The summary received from the Prime Minister’s Office on 23rd April 2022 regarding order of the Lahore High Court passed with W.P. 24320/2022 dated 22nd April 2022, is under consideration of the Honorable President as per the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 23, 2022
اس تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف بھی مختصر دورے پر لاہور پہنچے گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سےحلف لینے کے لئے صدر مملکت کو گورنر کی جگہ نیا نمائندہ منتخب کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News