چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج جو پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوس ناک ہے۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جس طرح چوہدری پرویز الہٰی کو زخمی کیا گیا اس پر افسوس ہے، پولیس کے اعوان میں آنے کے بعد ن لیگ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر اور ان کے ہامیوں کا تحفظ کرنا تھا، جس اعوان میں اسپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کس سے توقع رکھے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں اور چوہدری وجاہت بھی اسمبلی کی جانب روانہ ہیں، ہمیں مال روڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، ہمیں بتایا جا رہا ہے کے آگے راستہ بند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
