Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو بائیڈن کی اپنے ’موکل‘ سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

جو بائیڈن کی اپنے ’موکل‘ سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک تقریر کے بعد کسی سے ہاتھ ملانے کے لیے مڑتے ہوئے دکھائی دینے والی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا ہے۔

گرینزبورو میں نارتھ کیرولینا ایگریکلچرل اینڈ ٹیکنیکل اسٹیٹ یونیورسٹی میں ان کے ساتھ اسٹیج پر کوئی نہیں تھا جہاں انہوں نے جمعرات کو 40 منٹ کی تقریر کی۔

وڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ  79 سالہ ڈیموکریٹ رہنما نے تقریر ختم کی، پھر مصافحہ کی پوزیشن میں ہاتھ پھیلا کر دائیں طرف مڑ گئے، شاید وہ اپنے مبینہ موکل سے ہاتھ ملا رہے تھے۔

حالانکہ سٹیج پر کوئی ایسا نہیں تھا جو امریکی صدر کے اشارے کا جواب دے سکے۔ اور تالیاں بجانے والے ہجوم میں سے کوئی بھی صدر سے خوشامد کے تبادلے کے لیے نہیں پہنچا تھا۔

بائیڈن بھی اسٹیج پر کھوئے ہوئے نظر آئے اور تقریر ختم ہوتے ہی عجیب انداز میں سامعین کی طرف منہ موڑ لیا۔

Advertisement

امریکی صدر کی تقریر سپلائی چین کے بحران کے بارے میں تھی اور وہ سیمی کنڈکٹرز کی پیداوار کے لیے فنڈز بڑھانے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈالتے بھی نظر آئے۔

Advertisement

لیکن بائیڈن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ‘مکمل پروفیسر’ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں باوجود اس کے کہ وہ اسکول میں کبھی کلاس نہیں پڑھاتے تھے.

درحقیقت یہ ایک غلط فہمی تھی مگر امریکی صدر جو بائیڈن کی مبینہ طور پر غیر مرئی  یا موکل سے ہاتھ ملانے کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر