شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مداخلت ثابت ہوچکی شہبازشریف کوعمران کیساتھ کھڑاہوناچاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم شروع دن سےکہہ رہی تھی کہ فوری الیکشن کرائےجائیں، اب یہ لوگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کوچاہیےمراسلےپر فوری جوڈیشل کمیشن بنائیں، مراسلہ چیف جسٹس کے پاس موجودہے، جوڈیشل کمیشن کی کھلی سماعت میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔
شاہ محمود نے کہا کہ کل وزیرداخلہ نے این ایس سی اعلامیہ کےبجائےای سی ایل پرزوردیا، کل کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےاجلاس میں وزراکےچہرےلٹکےہوئےتھے، اب مداخلت ثابت ہوچکی توشہبازشریف کوعمران کیساتھ کھڑاہوناچاہیے.
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےکہاتھامداخلت ثابت ہوگئی توعمران کیساتھ کھڑاہوں گا، اگرانہیں پھربھی کوئی شک ہےتوجوڈیشل کمیشن بناکرتحقیقات کرالیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفیرکہتےہیں امریکی آفیشل کی زبان سفارتی نہیں تھی، پاکستانی سفیراس اجلاس میں اپنے موقف پر قائم رہتےہیں، ہم نےجواین ایس سی کااعلامیہ جاری کیاتھاکل اسکی توثیق ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نوازکہتی تھیں کہ مراسلے کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، وزیرمملکت حناربانی کھرنے کل تصدیق کی ہےکہ مراسلہ ہے، پہلے یہ لوگ کہتےتھےکہ مراسلہ ہے ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جوکہتےتھےپیٹ پھاڑکرپیسےنکالیں گےوہ ساتھ بیٹھے ہیں، پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کیسے اکٹھی ہوئی یا انہیں اکٹھاکیاگیا، ہمارابیانیہ لوگوں میں سرایت کرچکاہے، اسلام آباد،پشاور،کراچی اورلاہورمیں دیکھاگیاعوام کس کےساتھ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ راز ہم اگلناچاہتےہیں اور یہ اگلواناچاہتےہیں، یہ ارینجمنٹ کیوں، کیسےاور کس نے کی یہی توسارا راز ہے، یہ سب کچھ ایک ارینجمنٹ ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ (ن) لیگ، پی پی اور دیگرخاموش بیٹھی تھی، محسن داوڑاورعلی وزیرپارلیمنٹ میں فوج پر حملے کررہے تھے، بلاول کہتےہیں جب تک محسن داوڑکووزیرنہیں بناتےمیں حلف نہیں لونگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News