
بالی وُڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مرنال ٹھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی 5 مرتبہ سنیما جا کر دیکھی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جرسی میں شاہد کپور کی ہیروئن مرنال ٹھاکر بھی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد عالیہ بھٹ کے فین کلب میں شامل ہوگئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنال ٹھاکر کو عالیہ کی فل اتنی پسند آئی کہ انہوں نے دعویٰ ہے کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم کو 5 بار سینما گھر جاکر دیکھا ہے۔
انہوں نے عالیہ بھٹ کی فلم اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا کردار امر ہوگیا ہے۔
29 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ کی فلم کا پارٹ بنتی، اپنے کیرئیر کے آغاز میں اسی نوعیت کی فلم اُن کی یادوں کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگو بائی کاٹھیاواڑی میں نے 5 بار سینما جاکر دیکھی، عالیہ بھٹ نے کردار کو امر کردیا، بالکل ویسے ہی جیسے مدھوبالا نے ’مغل اعظم‘ اور ودیا بالن نے ’ڈرٹی پکچر‘ میں اپنے کردار کو خوب نبھایا تھا۔
مرنال ٹھاکر نے بتایا کہ جب میں فلم دیکھی تو مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں شوٹنگ میں موجود تھی، کون ہے جو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہیں گی؟ فلم کا موضوع بولڈ اور رسکی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی اسی نوعیت کا کردار اپنی پہلی فلم میں نبھایا تھا، جو کوٹھے اور جنسی اسمگلنگ پر مبنی تھی۔
مرنال ٹھاکر جنہوں نے 2012ء میں فلم لو سونیا کے ساتھ اپنا کیریئر شروع کیا، جو تاخیر سے 2018ء میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جو جنسی اسمگلنگ کے گینگ کے ہتھے چڑجاتی ہے۔
واضح رہے کہ مرنال ٹھاکر اور شاہد کپور کی فلم جرسی تیلگو فلم کا ری میک ہے، اس فلم کی کہانی ایک ناکام کرکٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو میدان میں واپس لوٹا ہے اور اپنے بیٹے کو بھارتی ٹیم کی جرسی بطور تحفہ دینے کی خواہش پوری کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News