
تیونس سے تعلق رکھنے والی اولمپک سیلر 17 سالہ ایا گوئز دوران ٹریننگ حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئی۔
ایا گوئز تیونس کی سب سے کم عمر اولمپک اتھلیٹ تھیں انہوں نے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔
ایا گوئز نے دو منٹ بڑی اپنی جڑواں بہن سارہ کے ساتھ خواتین کی سیلنگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
تیونس کی اولمپک کمیٹی نے ایا گوئز کی موت کو ایک المیہ قرار دیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، جبکہ تیونس کے وزیر کھیل اور نوجوانوں نے ایا گوئز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیونس کے ساحلی علاقے میں ٹریننگ کے دوران تیز ہوا کے باعث ان کی بوٹ کو حادثہ پیش آیا ، ایا گوئز کے کوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایا گوئز اور ان کی بہن سارہ اس حادثے میں سمندر میں جا گریں ، کوچ نے فوری طور پر سارہ کو باہر نکالا ، لیکن ایا گوئز کو ریسکیو کرنے میں دیر ہو گئی۔
ایا گوئز کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اولمپک سیلر کی موت کی تصدیق کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحے کے بارے میں تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں تاہم کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ خراب موسم اور تیز ہواؤں کا نتیجہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News