یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نیٹو اتحادیوں سے اپیل کریں گے کہ ہمیں مزید اسلحہ بھیجیں۔ اس طرح جنگ یوکرین تک محدود رہے گی اور دیگر ممالک میں نہیں پھیلے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا ہے کہ ہم اپنے نیٹو اتحادیوں سے اپیل کریں گے کہ ہمیں مزید اسلحہ بھیجیں۔ اس طرح جنگ یوکرین تک محدود رہے گی اور دیگر ممالک میں نہیں پھیلے گی۔
کولیبا نے کہا ہے کہ میں نیٹو اتحادیوں کو پیغام دوں گا کہ جس قدر زیادہ اور تیزی سے ہمیں اسلحہ ملے گا اسی قدر انسانی زندگیاں بچ سکیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے لئے اسلحے کی فراہمی یا پھر دفاعی مقاصد کے لئے اسلحے کی فراہمی کے درمیان تفریق کرنا فیلڈ کی صورتحال کے حوالے سے بے معنی ہے۔
روس پر عائد پابندیوں کے بارے میں کولیبا کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل تک پابندیوں کے بارے میں تجاویز نہایت ضعیف تھیں۔ ہم اس معاملے میں بہت ناامید تھے۔ پابندیاں ابھی تک یوکرین کی طلب کردہ سطح پر نہیں ہیں۔ ہم روس پر پیٹرول اور گیس کی مکمل پابندیوں کے اطلاق پر زور دینا جاری رکھیں گے۔
نیٹو چیف اسٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم یوکرین کے لئے مزید ائیر ڈیفنس سسٹموں، اینٹی ٹینک اسلحے، لائٹ اور ہیوی اسلحے اور متعدد مختلف نوعیت کی امداد کے پہلو پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اتحادیوں سے لائٹ اسلحے میں بھی اور ہیوی اسلحے میں بھی مزید امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یوکرین کو اپنے دفاع کے لئے اسلحے کی ضرورت ہے۔ مجھے توقع ہے کہ یہ اجلاس کا اہم موضوع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
