وزیر اعظم پاکستان کے تین روزہ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ آمد کے بعد وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی میں حاضری دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد کے بعد وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور نمازِ مغرب ادا کی۔
🇵🇰🤝🇸🇦#PMShehbazInKSA #PakKSAVisit pic.twitter.com/pvTA0ylwc6
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 28, 2022
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجدِ نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی۔
وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور سماجی اقتصادی ترقی کے لیے دعا کی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif accompanied by Pakistani delegation having Iftar in Masjid-e-Nabvi (P.B.U.H), Madina.
🇵🇰🤝🇸🇦#PMShehbazInKSA #PakKSAVisit pic.twitter.com/MLNfV1JVhr
Advertisement— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 28, 2022
اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔
پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے ۔
سعودی عرب پہنچنے پر سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کا ترتپاک استقبال کیا گیا تھا۔
Saudi Officials receiving Prime Minister Shehbaz Sharif on his arrival at Madina.
🇵🇰🤝🇸🇦#PMShehbazInKSA #PakKSAVisit pic.twitter.com/1gr0NApzA3
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 28, 2022
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی شہزادے فیصل بن سلمان السعود سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
