
ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے ن لیگ کے 10 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کی تردید کردی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی نےایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے کمیٹی کی سفارشات پر ایم پی ایز کی رکنیت معطل کی تھی۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اسپیکر پرویزالہیٰ نے ن لیگ کے 10 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کردی تھی جو کی بنیادی وجہ اسمبلی ہال میں توڑ پھوڑ کرنا تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام ارکان کو اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے داخلے سے روک دیا جائے گا تاہم معطلی کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے دن کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ معطل کیے جانے والے اراکین میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھ و کے نام سامنے آئے تھے۔
اسکے علاوہ زیب النسااعوان، رانالیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم اور طارق مسیح گل شامل بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے کی جانی والی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں تقریباً 20 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
03 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب نہ ہونے پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ہال میں موجود حکومتی پراپرٹی متاثر ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News