
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اسکرپٹ اوپر والے کا سب سے بھاری ہے کہ تم بائیس بے ضمیروں کا تو سودا کر سکتے ہو، لیکن بائیس کروڑ محب وطن پاکستانیوں کو نہیں خرید سکتے۔
سکرپٹ اوپر والے کا سب سے بھاری ہے۔ کہ تم بائیس بےضمیروں کا تو سودا کر سکتے ہو، لیکن بائیس کروڑ محب وطن پاکستانیوں کو نہیں خرید سکتے!
اور جب بھی عوامی عدالت لگے گی، تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے، انشاءاللہ!#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #PakistanNeedsElections pic.twitter.com/2AZReo22Sj
Advertisement— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) April 22, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل لکھتی ہیں کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی، تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News