
ٹیٹو بنوانے کے شوقین شخص نے پورا جسم گدوا کر اپنی شخصیت تبدیل کر ڈالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے شہری نے خوبصورتی کے چکر میں پورا جسم گدوا کر اپنی اصل شکل ترک تبدیل کرلی۔
دنیا میں ایسے بہت سے افراد موجود ہیں جو ٹیٹو بنوانے کے جنون کی حد تک شوقین ہیں ایسا ہی ایک شہری ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مقیم ہے جس نے پورے جسم میں ٹیٹو نقش نگار بنوا لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے شہری کے جسم کا 95 فیصد حصّہ سیاہی سے بھرا ہوا ہے اور اس کام کیلئے ٹرسٹیان نامی اس شخص نے 260 گھنٹے اور 40 ہزار پاؤنڈ صرف کیے۔
مذکورہ شخص نے 2018 میں جسم پر ٹیٹو گدوا شروع کیے تھے اور 2022 تک وہ پورے جسم کو رنگ میں بھر چکا ہے۔
اس شخص نے جسم پر ٹیٹو بنوانے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کیں ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں اور اس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News