Advertisement
Advertisement
Advertisement

درد اور اسٹریس ختم کرنے والا جادوئی آلہ

Now Reading:

درد اور اسٹریس ختم کرنے والا جادوئی آلہ

لگتا یوں ہے کہ درد ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور ہر عمر کے افراد پر یکساں حملہ آور ہے۔ اب ایک ویئریبل ایجاد کی بدولت درد کے ہر مقام پر فوری آرام حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی تناؤ بھی دور کیا جاسکتا ہے۔

اس کا نام سیڈزی ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔ سیڈزی الیکٹرونک پہناوا یعنی ویئرایبل ہے اور وہ تین طرح سے آپ کی زندگی آسان بناسکتا ہے۔

اسے دیرینہ درد مٹانے کے لیے بنایا گیا ہے اور سائنسی طور پر اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ میں بہت سے طبی انسٹی ٹیوٹ میں اس کی آزمائش کی گئی ہے اور یوں ڈاکٹر بھی اسے تجویز کررہے ہیں۔

Advertisement

اسے بنانی والی کمپنی نے درست کہا ہے کہ پوری دنیا میں کئی افراد روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں اور اسکرین سے جڑے رہتے ہیں۔ اس سے پٹھوں میں تکلیف اور جکڑن پیدا ہوتی ہے اور یوں وہ دھیرے دھیرے دیرینہ مرض میں ڈھل جاتی ہے۔

سیڈزی تین طرح سے کام کرتا ہے اول اس میں انفراریڈ شعاعیں موجود ہیں، دوم یہ حرارت کی بنا پر تھرمل تھراپی کرتا ہےاور سوم اس میں اروما تھراپی یعنی خوشبوئیات سے علاج کا آپشن موجود ہے۔ الیکٹرومیگنیٹک تھرمل تھراپی اور فار انفراریڈ رے تھراپی (ایف آئی آر) ایسی طولِ موج کی شعاعیں ہیں جن کے شفائی خواص مسلمہ ہے اور سائنسی طور پر ثابت ہوچکے ہیں۔ یہ فزیوتھراپی کی طرح کام کرتے ہیں اور درد بھگاتے ہیں۔

پھر لائٹ تھراپی یعنی روشنی سے علاج کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں اور یہ آلہ انفراریڈ شعاعیں خارج کرتا ہے اور درد کو ٹھیک کرتا ہے۔

تیسرا اہم پہلو اروما تھراپی ہے جو تیل اور خوشبو سے علاج کا نام ہے۔ یہ علم چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہزاروں برس سے رائج ہے۔ اروما تھراپی کا سب سے ہم کام زہرربائی یا ڈی ٹاکسی فکیشن ہے اور جب یہ انفراریڈ اور تھرمل تھراپی کے ساتھ ملتا ہے تو تین طرح سے درد اور تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔

Advertisement

دو آلات کے سیٹ کی قیمت 240 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر