Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے کرکٹ میں چوتھے نمبر پر کس کھلاڑی نے زیادہ رنز بنائے؟

Now Reading:

ون ڈے کرکٹ میں چوتھے نمبر پر کس کھلاڑی نے زیادہ رنز بنائے؟

کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے بلے باز آئے جنہوں رنز کے انبار لگائے اور اپنی کارکردگی سے دنیا کو متاثر کیا،ایسے ہی کچھ بلے بازوں کا ذکر کریں گے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے نمبر پر کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق  چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کیوی بلے باز روس ٹیلر  جنہوں نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا نے 7690 رنز بنائے۔

روس ٹیلر کے بعد  سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں جنہوں نے چوتھے نمبر پر کھیل کر 6947 رنز بنائے۔

اور تیسرے نمبر پر  بھی سابق سری لنکن بلے باز ڈی سلوا ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے نمبر پر کھیل کر 6870 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے روس ٹیلر نے انٹرنیشن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 30 دسمبر 2021 کو کیا تھا۔

روس ٹیلر نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2022 میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا۔

انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

روس ٹیلر نے 112 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 44.66 کی اوسط سے 7683 رنز بنائے۔

236 ون ڈے میچز میں انہوں  نے 21 سنچریز اور 51 نصف سنچریز کی مدد سے 47.55 کی اوسط سے 8607 رنز بنائے جبکہ 102ٹی ٹوئنٹی میچز میں 7 نصف سنچریز کی مدد سے 1909 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر