Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف تحریکِ انصاف بھی میدان میں، عدالت سےرجوع

Now Reading:

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف تحریکِ انصاف بھی میدان میں، عدالت سےرجوع
نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیےڈپٹی اسپیکرکو اسمبلی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ 

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرسبطین خان سمیت دیگراراکین نے لاہورہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی۔

درخواست میں دوست محمد مزاری، سیکریٹری اسمبلی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر اپنے رویے کی وجہ سے اپنی غیرجانبدارانہ ساکھ کھوچکے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے سبب ڈپٹی اسپیکر وزارت اعلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا۔ ڈپٹی اسپیکر کے بعد آف چیئرمین میں سے ایک فرد اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے۔

Advertisement

تحریک انصاف کی درخواست

تحریک انصاف نے درخواست میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے پی ٹی آئی مخالف امیدوارکے ساتھ الحاق کرلیا ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز ٹی وی چینل پر بیٹھ کر پی ٹی آئی کے امیدوارکیخلاف بیان بازی بھی کی۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیارکیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرکو وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے سیکرٹری اسمبلی کو درخواست دی جا چکی ہے۔

درخواست میں عدالت سے کہا گیا کہ سیکرٹری اسمبلی 16 اپریل کو دوست مزاری کو اجلاس صدارت سے روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہا۔ ڈپٹی اسپیکرکو وزیراعلی کے انتخاب کے اجلاس کی صدارت سے روکا جائے۔

تحریک انصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکرٹری اسمبلی کو دوست مزاری کی جگہ اسمبلی سیشن کی صدارت کیلئے متبادل فرد مقررکرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر