Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویڈیو کالز کے دوران لوگوں کی آوازیں بلند کیوں ہوجاتی ہیں؟ جانیئے وجہ

Now Reading:

ویڈیو کالز کے دوران لوگوں کی آوازیں بلند کیوں ہوجاتی ہیں؟ جانیئے وجہ

جب کبھی آپ نے کسی کو ویڈیو کال کی ہوگی تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگوں کی آواز بلند ہو جاتی ہے یعنی وہ خود ہی اونچا بولنے لگتے ہیں۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ویڈیو کالز اب بہت زیادہ عام ہیں بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کے دوران ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اسی وجہ سے سائنسدانوں نے ویڈیو کال کے دوران لوگوں کی آواز بلند ہوجانے کے پیچھے چھُپا راز بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کال کے دوران ویڈیو کا معیار خراب ہوتا ہے تو ہم اس کی تلافی کے طور پر زیادہ اونچی آواز میں بات کرنے لگتے ہیں۔

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

Advertisement

اس حوالے سے نیدرلینڈز کی راڈبوڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں دریافت کیا گیا کہ بات کرتے ہوئے ہمارے جسمانی اشارے، چہرے کے تاثرات ہمارے دوسروں سے رابطے کے اہم اور لازمی پہلو ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا زوم کنکشن ویڈیو کا ناقص معیار فراہم کررہا ہے تو یاد رکھیں کہ ہم تقریب اور اشاروں دونوں کی مدد لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ جب شور ہو تو ہم زیادہ اچھی طرح لوگوں کی بات سن نہیں پاتے جس پر ہماری آواز خود بے ساختہ اونچی ہوجاتی ہے۔

محقیقین کا مزید کہنا ہے کہ اس تحقیق میں یہی معلوم ہوا ہے کہ جب ویڈیو کال کا معیار ناقص ہو تو ہم بلند آواز سے بات کرنے لگتے ہیں جبکہ اشارے بھی زیادہ نمایاں ہوجاتے ہیں۔

A family Zoom call

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 20 افراد کے درمیان ویڈیو کالز کا تجزیہ کیا اور ہر فرد کو کال کے لیے مختلف کمروں رہ کر بات کرنے کو کہا گیا پھر 40 منٹ تک زوم جیسی ویڈیو کال پر اپنی مرضی سے بات چیت کا کہا گیا۔

Advertisement

اس کے بعد کال کے دورانیے کے دوران ویڈیو کے معیار کو بتدریج بہترین سے مکمل دھندلی یعنی خراب کوالٹی میں بدلا گیا۔

نصف شرکا کے لیے کال کے معیار کو بہتر بنایا گیا جبکہ باقی افراد کے لیے اسے خراب کیا گیا اور پھر ان کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔

اس تجربے سے یہ انکشاف ہوا کہ جیسے ویڈیو کا معیار خراب ہوتا ہے تو لوگ پہلے بات چیت کے دوران ہاتھوں اور جسمانی حرکات کو کم کر دیتے ہیں، مگر یہ معیار مزید خراب ہوتا ہے تو وہ زیادہ حرکت کرنے لگتے ہیں۔

Video Call without SIM Card - Hybrid Sim

تحقیقی ٹیم کے مطابق جب جسمانی اشاروں کو استعمال نہیں کیا جاتا تو ویڈیو کے معیار سے آواز پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر ہاتھوں اور جسمانی حرکات کو استعمال کرنے سے ویڈیو کا معیار گھٹنے پر آواز کی فریکوئنسی میں 5 ڈیسی بیل کا اضافہ ہوجاتا ہے اور مزید معیار خراب ہونے پر یہ سطح برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو کا معیار خراب ہو تو لوگوں کی جسمانی حرکات کو زیادہ بڑھا دیتے ہیں تاکہ ان کا ساتھی اس کا مطلب سمجھ سکے چاہے وہ اسے معمول کے مطابق دیکھ رہے ہوں یا نہیں۔

Advertisement

اسی طرح جب انہیں لگتا ہے کہ ان کا ساتھی جسمانی اشاروں یا حرکات کو دیکھنے سے قاصر ہے تو وہ آواز کو بڑھا دیتے ہیں اور اونچی آواز میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تحقیق کے نتائج جریدے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں شائع ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر