Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کی تقرری قانونی قرار

Now Reading:

آئی جی پنجاب کی تقرری قانونی قرار
آئی جی پنجاب سردارعلی خان

لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کی تقرری قانونی قراردیتے ہوئے تفصیلی تحریری فیصلہ جار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب سردارعلی خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار آئی جی پنجاب کو تقرری کیلئے نااہل قرار دینے کیلئے نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔ آئی جی پنجاب تقرری کیلئے وفاقی اور صوبے کے درمیان عدم اتفاق رائے بھی ثابت نہیں ہوا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت اس امر کی مجاز نہیں کہ کس کو صوبائی پولیس آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔ عدالت تقرری کیخلاف ہر ایسی درخواست پر اپنا صوابدیدی دائرہ اختیار استعمال کرنے کی بھی پابند نہیں۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس آرڈر کے تحت وفاقی حکومت کی سفارش پر 3 پولیس افسروں میں سے ایک کی تقرری ہو سکتی ہے۔ پولیس آرڈر میں آئی جی پنجاب کے تقرر کیلئے پولیس افسر کے گریڈ کا کوئی ذکر نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق آئی جی کے عہدے پر محض گریڈ 22 کے افسر کی تقرری کا قانون میں کوئی ذکر نہیں۔ گریڈ 21 کا پولیس افسر ہونے کی بنیاد پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز نہیں۔

مقامی وکیل نعمان امانت نے آئی جی پنجاب سردار علی خان کی تقرری کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر