Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی صحافی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور

Now Reading:

بھارتی صحافی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور

بھارت میں صحافیوں کی اکثریت شدت پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبان بولتی ہے۔ انہیں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کے لیے خصوصی ہدایات اور فنڈز جاری کئے جاتے ہیں۔

لیکن انہی میں سے کچھ صحافی ایسے بھی ہیں جنہیں غدّارِ وطن کا لقب دیا جاچکا ہے۔ یہ وہ صحافی ہیں جو پیسہ اور ہدایات لینے سے انکاری ہیں اور صحافت جیسے مقدس پیشے اور اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتے۔

یہ صحافی حق کو حق اور باطل کو باطل کہتے ہیں، پھر چاہے وہ بھارت کے وزیراعظم ہوں یا پاکستان کے۔ اگر اچھا کام کرتے ہیں تو تعریف کی جاتی ہے اور اگر کچھ برا ہو تو تنقید بھی ہوتی ہے۔

ایسا ہی کچھ کیا ہے معروف بھارتی صحافی پراوین سواہنی نے جو وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار، بے خوف، نڈر، غیر متزلزل اور راست گو قرار دیا ہے۔

Advertisement

بھارتی صحافی نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پراوین سواہنی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ڈائیلاگ میں سُنا۔ وہ ایماندار، بے خوف، نڈر، غیر متزلزل اور  صاف گو انسان ہیں۔

سواہنی نے مزید لکھا کہ انہوں نے 3 نکات پیش کیے ہیں، جن کے مطابق حکومت میں عوام کا حصہ ہونا چاہیے۔ قانون کی حکمرانی سب پر لاگو ہونی چاہیے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو قوم کی خدمت کرنی چاہیے، باہر والوں کی نہیں۔ واہ! کیا آدمی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی تب آتی ہے جب ہر شہری ذمہ داری لیتا ہے، سیکیورٹی فوج نہیں عوام دیتی ہے، امریکا کے وزیر خارجہ کا بیان ہے کہ بھارت کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ ایک آزاد ملک ہے، توپھر ہم کیا ہیں؟ طاقتور ملک ہم پر غصہ ہو گیا جس نے کہا کہ آپ روس کیوں چلے گئے؟

 وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں عدم تحفظ کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مساوی ترقی کے سبب ہے، ہمارے امیر غریب کے درمیان فاصلے بڑھتے رہے اور ایلیٹ کلاس نے ملک کے وسائل پر قبضہ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر