
ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
ٹیک کرنچ میں شایع ہونے والی خبرکے مطابق میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام ’ ٹیمپلیٹس‘ کے نام سے ایک نئے فیچرپرکام کررہی ہے۔
اس نئے فیچرکی بدولت تخلیق کاراس پلیٹ فارم پرموجود دیگرویڈیوزسے فارمیٹس مستعارلے کرریلزبنا سکیں گے۔
بظاہریہ فیچرٹک ٹاک کے اپنے ٹیمپلیٹ ٹول سے مماثل دکھائی دیتا ہے، جس میں تخلیق کاراپنے کانٹینٹ (مواد) کوپہلے سے تیارکردہ سیکوینس میں شامل کردیتے ہیں۔
اس خبرکے حوالے سے انجینئرایلیسینڈروپلوزی کا کہنا ہے کہ’ ٹیمپلیٹس‘ کے ابتدائی ورژن کوپہلی باررواں سال جنوری میں دیکھا گیا تھا۔
پلوزی کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرجوزفین ہل پہلے ہی اس فیچر کا تجربہ کرچکے ہیں۔
گزشتہ ماہ ہل نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئرکیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استعمال کنندہ اپنے کلپ کو پہلے سے موجود فریم میں اپنی آڈیو کے ساتھ شامل کرسکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچرکی مدد سے استعمال کنندگان کینوااوراس جیسی تھرڈ پارٹی ٹیمپلیٹ ایپلی کیشنزاور ویب سائٹس سے بچ سکتے ہیں۔
میٹا کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ ہم ہمیشہ سے ریلزکی تخلیق کوسادہ وآسان بنانے کے لیے نئے طریقوں پرکام کرتے رہتے ہیں۔ ہم صارفین کے لیے کسی دوسری ریل کے پہلے سے موجود ٹیمپلیٹ کواستعمال کرتے ہوئے نئی ریلزبنانے کی اہلیت پرمبنی فیچرکی جانچ کررہے ہیں۔‘
انسٹا گرام کا اس فیچرکے بارے میں مزید کہنا ہے کہ اسے آزمائشی طورپراستعمال کنندگان کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
انسٹا گرام کے اس فیچر کوڈیولپ کرنے کا مقصد ریلزکی جانب زیادہ سے زیادہ تخلیق کاروں کوراغب کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال انسٹا گرام نے ایسی تمام ریلزکو پروموٹ کرنے سے انکارکردیا تھا جو ٹک ٹاک واٹرمارک کے ساتھ تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News