چیئرمین نیب نے کہا ہےکہ نیب میں کئی اصلاحات کرکے اسے فعال ادارہ بنایا گیا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور کوششوں جاری رکھیں گے۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے مؤثر پراسیکیوشن کے باعث 1405 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے، گزشتہ چار سالوں میں نیب نے مجموعی طور پر بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 584 ارب روپے ریکور کئے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
نیب اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی نسل نو کیلئے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان چھوڑنا چاہیے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے نیب کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں کئی اصلاحات کرکے اسے فعال ادارہ بنایا گیا ہے، ملک سے بد عنوانی کےخاتمہ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
