نیوجرسی کے نواح میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشیوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس میں انہوں نے 38743 جوڑے جرابوں کے جمع کئے ہیں جو ایک مقررہ وقت میں اس کے ڈھیر لگانے کا ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔
اس پیر کو دیہات کی پیرامس سینٹے نیئل کمیٹی نے عوام سےکہا تھا کہ وہ غریب اور نادار افراد کے لیے اس بار ایسے موزے عطیہ کریں جو پہننے کے قابل بھی ہوں۔ کیونکہ عین اسی سال دیہات کو قائم ہوئے اور ایک خاص آئینی حیثیت حاصل کیے ہوئے پورے سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔
گنیز بک کی انتظامیہ کے مطابق یہ ایک غیرمعمولی ریکارڈ ہے کیونکہ صرف 8 گھنٹوں میں 38 ہزار سے زائد موزے کے جوڑے جمع کرنا کوئی آسان امر نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل کولاراڈو کی عوام مے 2019 میں 37555 جوڑے موزے کے عطیہ کئے تھے اور انہیں ایک جگہ جمع کردیا تھا۔
مقابلے کی کمیٹی کے مطابق یہ تمام جوڑے غریب علاقوں کی عوام کو عطیہ کئے جائیں گے۔ تاہم ایک خاص اعلان بھی کیا گیا ہے کہ ان جرابوں کی کچھ تعداد یوکرین کی عوام تک بھی پہنچائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
