Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ دالیں کھائیں اور موٹاپا دور بھگائیں

Now Reading:

یہ دالیں کھائیں اور موٹاپا دور بھگائیں
دالیں

ماہرین نے وزن کم کرنے کیلئے دالیں استعمال کرنے کو فائدہ مند قرار دیا ہے۔

آئیے جانئے وہ کونسی دالیں ہیں ، جنہیں ورزش کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے تو فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں ۔

مونگ کی دال:

پیلے رنگ والی مونگ کی دھلی ہوئی اس دال میں پروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اسے سادہ انداز میں پکاکر روٹی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے ، چاہیں تو اس کی مدد سے کھچڑی بناکر کھائیں ۔

مونگ کی بغیر چھلی ہوئی دال سے عموماً کھچڑی بنائی جاتی ہے ، اس سے تیار کردہ کھچڑی میں غذائیت بھی ہوتی ہے اور اس سے انسان کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے ۔

Advertisement

ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس دال کو سادہ انداز میں پکاکر کھائیں ، تیل کا استعمال کم کریں ، دال کے اوپر تڑکہ نہ لگائیں ، ساتھ ہی کھچڑی میں بھی تڑکہ لگائے بغیر ہی کھائیں ۔

ہفتے میں دو دن یہ دال سادہ چپاتی کے ساتھ کھائیں تو کسی اور دن کھچڑی کی صورت میں کھالیں۔

مسور کی دال:

یہ دال اکثر لوگوں کو اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت پسند ہوتی ہے ۔اس دال میں فائبر زیادہ ، فیٹ اور کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کے شوقین افراد کیلئے یہ دال بہترین ہے۔

غذائیت سے بھرپور اس دال میں وٹامنز، منرلز بھی موجود ہوتے ہیں ۔ 100 گرام مسور کی دال میں 352 کیلوریز ہوتی ہیں ۔

اس دال کو سادہ انداز میں پکاکر چپاتی کے ساتھ کھائیں ، کچھ عرصے تک اسی طرح اس کا استعمال جاری رکھیں تو اس کی مدد سے کئی کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ارہڑ کی دال:

اس دال میں بھی پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ، ساتھ ہی اسے کھا لیا جائے تو معدے پر بوجھ بھی محسوس نہیں ہوتا ۔

اس دال کو بھی ہفتے میں کئی دن سادہ انداز میں پکاکر آرام سے کھایا جاسکتا ہے۔ دالوں میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسے ہفتے کے سات دن آرام سے مختلف اوقات میں کھایا جاسکتا ہے ۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اپنی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے اس کا استعمال کریں ۔ دال کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور انسان کو مزید کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔

ضروری احتیاط

سوچ لیں کہ وزن کم کرنا ہے تو پھر فرائڈ فوڈ، فاسٹ فوڈ وغیرہ اس دوران ہرگز نہ کھائیں ۔ دال سبزیوں کی جانب ہی توجہ رکھیں ، یہ روٹین مشکل ضرور لگے گی تاہم اس کی مدد سے کچھ عرصے میں کئی کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

 وہ لوگ جنہیں دال کھانا راس نہیں آتا، وہ پھر اسے کھانے سے اجتناب کریں یا ڈاکٹر سے اس سلسلے میں مشورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر