Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط  لکھ دیا

Now Reading:

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط  لکھ دیا
ضمنی انتخابات

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد ای سی پی نے سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر  پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر الیکشن کمیشن میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ضلعی دفاتر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

اس دوران الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے حوالے سے خط بھی لکھا ہے جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

اسکے علاوہ صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا صوبائی حکومتوں کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج  کرنے کی کال دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا جو کہ پرامن طور پر کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت سابق وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال ڈاکٹر مراد راس کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں موجود منخرف ارکان کے حوالے سے ریفرنسز جمع کرائے ہوئے ہیں۔

ریفرنسز میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود اراکین نے خلاف ورزی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر