آپ کو آئس ایج (Ice Age) فلم سیریز کی اسکریٹ نامی نوکیلے دانتوں والی وہ گلہری تو یاد ہوگی، جسے اپنے قیمتے اخروٹ کو سنبھالے رکھنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
فلم کے شروع میں یا ہر آئس ایج مووی کے دوران، یہ گلہری اپنی شکل دکھاتی تھی اور ہمیں اس کی احمقانہ حرکتیں ہنسنے پر مجبور کر دیتی تھیں۔
لیکن ہر سین کا انجام ایک ہی ہوتا تھا، کہ وہ اخروٹ کبھی اس بدقسمت گلہری کے ہاتھ نہ لگ پایا۔
لیکن اب، آئس ایج فرنچائز کے پیچھے اینیمیشن کمپنی بلیو اسکائی اسٹوڈیوز نے اس بدقسمت گلہری کے لیے ایک میٹھی الوداعی ویڈیو شیئر کی ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے 2021 میں ڈزنی کی جانب سے اسٹوڈیو کو بند کرنے کے بعد، آئس ایج کے بنانے والوں نے آخر کار اسکریٹ کو وہ چیز دینے کا فیصلہ کیا جو وہ ہمیشہ سے چاہتی تھی۔ ایک اکورن! جسے اردو میں بالو اور عرف عام میں اخروٹ بھی کہتے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “بلیو اسکائی اسٹوڈیوز کے آخری دنوں میں، فنکاروں کی ایک چھوٹی ٹیم ایک فائنل شاٹ تیار کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی۔ یہ شاٹ ہماری اپنی شرائط پر مبنی ایک فئیر ویل ہے۔”
ویڈیو کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
ہم بھی بلآخر اسٹریک کو اس کا اخروٹ ملنے پر خوش ہیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
