Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ بن گیا

Now Reading:

چین بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ بن گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی کی مختلف وجوہات سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک وجہ چین بھی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد خام تیل 100.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.94 ڈالر کم ہو 96.32 پر اور برینٹ کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت کو بھی ایک فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں جن میں سے چین بھی ایک وجہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی سی ایم سی مارکیٹ میں تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات امریکہ اور آئی ای اے رکن ممالک کا اپنے ذخائر میں سے تیل جاری کرنے کا مشترکہ فیصلہ اور چین کے مینوفیکچرنگ مراکز شین یانگ اور شنگھائی میں طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن بتائی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ چین کے معاشی حب شہر شین یانگ اور شنگھائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے ، جس کی وجہ سے وہاں تیل کی کھپت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک چین نے کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر پھیلاؤ کے بعد شنگھائی کی دو کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے جو تیل کی طلب میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر