پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو کوئی ڈسپلنری پاورز تفویض ہی نہیں کی گئی تھیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو پنجاب اسمبلی کے افسران معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا تھا، ڈپٹی اسپیکر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کو صرف وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے انتظامی معاملات کی حد تک اختیار حاصل تھا، پنجاب اسمبلی کے افسران کی معطلی کے ان کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ تمام افسران بحال ہیں کیونکہ وہ معطل ہی نہیں ہوئے، 16 اپریل کا اجلاس ختم ہوتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے وہ تمام اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں جو ان کو تفویض کیے گئے تھے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اسمبلی قواعد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کو صرف وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال، شیڈول کا اجراء، الیکشن کروانا اور انتظامی اختیارات تفویض تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو کوئی ڈسپلنری پاورز تفویض ہی نہیں کی گئی تھیں، پنجاب اسمبلی کے افسران کی معطلی کے ان کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
