
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازے کھولنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کےعملے کو بھی فوری پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس متعدد وقفے لیے گئے ہیں، ساتھ ہی اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی طویل تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News