
بلال یاسین
عدالت نے بلال یاسین پرقاتلانہ حملے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
ملزم نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق اور رانا عبدالمعروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
ملزم کے وکیل نے عبوری ضمانت کنفرم کرنے کیلئے دلائل دیے جبکہ مدعی فریق نے مزید دلائل کے لیے مہلت طلب کی۔
عدالت نے ملزم حسب وکی کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی اور عبوری ضمانت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔
ملزم کے وکیل نے کہا ملزم حسیب وکی کو واقعہ کے بارہ دن بعد گواہ کے ضمنی بیان پرنامزد کیا گیا۔ میاں حسیب وکی سے بلال یاسین کے بہنوئی کی پرانی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔
وکیل ملزم نے کہا کہ بد نیتی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا میاں حسیب وکی کے والد اور بھائی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مرکزی وکیل کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا پرعدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News