آج 30 اپریل بروز ہفتہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب تقریب کا حلف اٹھایا، جس کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔
لیکن سوشل میڈیا کو حمزہ شہباز کی جگہ کیپٹن (ر) صفدر کی فکر ستانے لگی، جن کے ساتھ تقریب میں مبینہ طور پر سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔
تقریب ِ حلف برداری کی تصاویر سامنے آئیں تو ناظرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ن لیگ کی نائب صدر کے شوہر کو بیٹھنے کے لیے کوئی مناسب چیز تک فراہم نہیں کی گئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے آف وائٹ کلر کا انتہائی نفیس لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر انگوری کلر کا ٹو پیس سوٹ پہنے ہوئے ہیں، ساتھ ہی وائٹ شرٹ کے ساتھ فیروزی کلر کی ٹائی لگا رکھی ہے۔
لیکن انتہائی نفاست کے مظاہرے کے باوجود تصویر دیکھنے والوں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، وفاقی وزیر رانا تنویر ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ملک عبدالقیوم صوفے پر براجمان ہیں، جبکہ مریم نواز کے شوہر کپٹن (ر) صفدر کو تشریف رکھنے کے لیے کرسی فراہم کی گئی ہے۔
زیر نظر تصویر میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کو صوفہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے صوفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری،سٹول پر بیٹھے کیپٹن صفدر کی تصویر وائرل https://t.co/Gu49IJtDkY
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) April 30, 2022
کتنا بد نصیب ھے صفڈر بیٹھنے کے لیے
ایک صوفہ بھی نہ ملا اس CM ہاؤس میں
🤣😂🤣🤭— ARIF ALI (@raoarif67) April 30, 2022
Why he is not sitting on sofa??
Advertisement— ihsan (@ihsanshk) April 30, 2022
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا تھا۔ تقریب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سمیت وفاقی وزراء اور دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی ۔
واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے عثمان بزدار کا استعفیٰ یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
