Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینسر کا خطرہ بڑھانے والے مقبول مشروبات

Now Reading:

کینسر کا خطرہ بڑھانے والے مقبول مشروبات

ہماری معلومات میں اضافے کےتحت ہم بہت ساری اشیا اور کیمیائی اجزا کو سرطان کے خطرات کے پیشِ نظر مضر اشیا میں شامل کررہے ہیں۔ اس ضمن میں مصنوعی مٹھاس کے مشروبات اب نیا اضافہ ہیں۔

اس سے قبل ہم پروسیس شدہ سرخ گوشت، ٹرائکلوسان اور دیگر اشیا کو سرطان آور اجزا قرار دے چکےہیں۔ اب سوڈا یعنی سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور ایسے دیگر مشروبات کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کا بے تحاشہ استعمال سرطان کی وجہ بن سکتا ہے۔

پبلک لائبریری آف سائنس کی مارچ کی اشاعت میں اس کا انکشاف ہوا ہے جو ایک سروے کا احوال ہے۔ یہ فرانس میں مطالعہ کیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد فرانسیسی نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں مشروبات کے استعمال اور مختلف اقسام کے کینسر کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا تھا۔

Advertisement

فرنچ انستی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ اور پیرس کی سوبورن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کئ اقسام کے مشروبات میں مصنوعی مٹھاس ملائی جاتی ہیں جن میں ایسپرٹیم اور ایسے سلفیم قابلِ ذکر ہیں۔ اب جن مشروبات میں یہ کیمیکل ہوں تو اسے پہنچ سے دور کردیں اور دل مارکر کچھ اور پی لیجئے کیونکہ یہ کینسر کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس سے پہلے امریکی ان دونوں اجزا کے بارے میں کہہ چکےہیں کہ یہ ذیابیطس اور اندرونی جسمانی سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اپنے ساتھ کینسر بھی لاسکتے ہیں۔ اسی لیے سوڈا مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے پرہیز ہی بہترین راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر