Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں؟ جانئیے اسکے تباہ کن اثرات

Now Reading:

افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں؟ جانئیے اسکے تباہ کن اثرات
سگریٹ

کیا آپ بھی افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو آج ہم اپنی اس اسٹوری میں اس کے تباہ کن اثرات بتائیں گے۔

خون گاڑھا کردیتی ہے

ترکی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ افطار کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کا ایک کش آپ کی شریانوں کو سکیڑ دیتا ہےاور خون میں آکسیجن کو مناسب مقدار میں جذب نہیں ہونے دیتا۔ اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ان سب عوامل سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور جو پہلے سے دل کے مریض ہیں ان کے لئے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

جسمانی جھٹکوں کا سبب

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے نہ صرف دل کی تکلیف ہونے کا خطرہ ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ اور کمزوری کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔

آسان لفظوں میں اگر کہیں تو افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینا آپ کی اچانک موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ

ماہرکارڈیالوجسٹس کا کہنا ہے کہ اس ایک مہینے میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینے سے دل کی شریانوں کو جتنا نقصان پہنچتا ہے اتنا پورے سال میں نہیں پہنچتا۔

وجہ صرف یہ ہے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے جوکہ جسم اور خاص کر دل کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

Advertisement

سگریٹ نوشی ترک کرنا بہتر ہے

تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ یوں تو سگریٹ نوشی کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اس کا استعمال کم سے کم کردینے میں ہی عافیت ہے، لیکن اگر سگریٹ کی شدید طلب ہو توروزہ کھولتے ہی سگریٹ نہ پی جائے بلکہ افطار کے 30 سے 40 منٹ بعد سگریٹ نوشی کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ سگریٹ نوشی جیسی عادات کو ترک کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ جب انسان روزے کی حالت میں دن بھر میں تقریباً 14 سے 15گھنٹے تک سگریٹ پئے بغیر رہ سکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی دل کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی خرابی اور کینسر کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے اس کو ترک کرنا خود سگریٹ نوش کے لئے بھی اور جو ان کے آس پاس اس سے متاثر ہو رہے ہیں ان کے لئے بھی بہتر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر