Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کل بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم کل بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
بلوچستان کا ایک روزہ دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کل بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

دورہ بلوچستان کے دوران شہباز شریف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس دورے پر وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل بھی وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب حکومتی ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اگلے ہفتے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے اور وہ 27 اپریل سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جب کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ہوگا اور وزیراعظم کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی تفصیلات وزارت خارجہ مقررہ وقت پر جاری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم چین کا سرکاری دورہ کریں گے

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے حال ہی میں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر