فٹ بال کی دنیا کے بہترین مقابلے یورو چمپئینز شپ کے لئے انگلینڈ نے اپنی خواتین کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔
آرسنل فٹ بال کلب سے تعلق رکھنے والی ڈیفینڈر لی ولیمسن کو یورو چمپئین شپ کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
لی ولیمسن نے ٹیم کی کپتان اسٹیف ہوگٹن کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، انہوں نے گزشتہ چند میچوں میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔
مانچسٹر سٹی سے تعلق رکھنے والی اسٹیف ہوگٹن زخمی ہونے کے بعد فروری 2021 سے انگلینڈ کی خواتین فٹ بال ٹیم سے باہر ہیں۔
باقاعدہ کپتان مقرر کئے جانے کے بعد لی ولیمسن نے کہا کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، اور مجھے قومی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے۔
لی ولیمسن نے کہا کہ یورو ایونٹ میں بطور کپتان میدان میں اترنا ایک اعزاز ہے، انہوں نے کہا اسٹیف ہوگٹن ملک کی آل ٹائم گریٹ کھلاڑی ہیں۔
لی ولیمسن نے ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ایک مکمل ٹیم ہے جو بہترین فٹ بال کھیل رہی ہیں.
لی ولیمسن نے مزید کہا کہ چمپئین لیگ میں انگلش ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
