Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Now Reading:

اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ پر موجود کارگو کمپنی کے ذریعے نیوزی لینڈ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ پینٹ برش کے سامان پر مشتمل پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی جبکہ برآمد ہونے والی آئس کو پینٹ برشوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ پارسل گجرانوالہ سے زین کی جانب سے بک کروایا گیا تھا جبکہ پارسل نیوزی لینڈ میں مقیم ماٸیک کارٹر نامی شخص کو موصول ہونا تھا۔

واضح رہے کہ منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے  94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر