Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ: گروپس کا اعلان، افتتاحی میچ قطر اور ایکواڈور کے مابین ہو گا

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ: گروپس کا اعلان، افتتاحی میچ قطر اور ایکواڈور کے مابین ہو گا

عالمی کھیلوں کی دنیا کے شہنشاہ کھیل فٹ بال کے ورلڈ کپ کے لئے گروپوں کی قرعہ اندازی مکمل ہو گئی ہے۔

افتتاحی میچ گروپ اے کی میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا، گروپ میچز 21 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹیموں کو چار،چارکے 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی اور فیفا کے صدر گیانی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فائنل ڈرا کی اس تقریب میں ورلڈ کپ چیمپئن برازیلین کافو اور جرمن لوتھر میتھاؤس کے علاوہ جے جے اوکوچا، ٹم کاہل، عادل احمد مال اللہ، علی ڈائی، بورا ملوٹینوک اور رباح مدجر نے شرکت کی، گروپس کی تشکیل اس طرح ہوئی.

Advertisement

گروپ اے: قطر، ایکواڈور، سینیگال، نیدرلینڈز

گروپ بی: انگلینڈ، ایران، امریکہ، ویلز/اسکاٹ لینڈ/یوکرین

گروپ سی: ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈ

گروپ ڈی: فرانس، پیرو/آسٹریلیا/متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، تیونس

گروپ ای: سپین، کوسٹاریکا/نیوزی لینڈ، جرمنی، جاپان

Advertisement

گروپ ایف: بیلجیم، کینیڈا، مراکش، کروشیا

گروپ جی: برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ، کیمرون

گروپ ایچ: پرتگال، گھانا، یوراگوئے، جنوبی کوریا

گروپ میچز 21 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کا مقابلہ گروپ اے میں ایکواڈور سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر