Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، لڑکی چلتی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گئی؛ حیرت انگیز مناظر کی وائرل ویڈیو

Now Reading:

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، لڑکی چلتی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گئی؛ حیرت انگیز مناظر کی وائرل ویڈیو

دنیا بھرمیں روز ہی مختلف طرح کے حادثات جنم لیتے ہیں ان میں بعض خطرناک ہونے کے باوجود کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس میں پیش آیا جس کی دل دہلادینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 29 مارچ کوارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ریلوے اسٹیشن پرپیش آیا جہاں ایک لڑکی چلتی ٹرین میں سوار ہونے کے لئے جب اس کے قریب گئی تو وہ ٹرین سے ٹکرا کر اچانک پٹری پر گر گئی۔

یہ لڑکی کی خوش قسمتی کہہ لیں کہ وہ چلتی ٹرین کی پٹری پر گرنے کے باوجود معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لڑکی چکراتے ہوئے چلتی ٹرین کی پٹری پر گر جاتی ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد یہ منظر دیکھ  خوف زدہ ہوگئی اور لڑکی کو بچانے کے لئے اس کی طرف دوڑے اور اسی وقت ٹرین کو بھی روک لیاگیا، اس طرح اس کی جان بچ گئی اور صرف معمولی خراشیں آئیں۔

Advertisement

 میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کا نام کینڈیلا ہے جس نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ کیا ہوا اور کس طرح محفوظ رہی اس کا کہنا ہے کہ اسے دوسری زندگی ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر