
سینا پرونا خواتین کا خاصا ہے جو اس کے سلیقہ مند ہونے کی ایک نشانی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو دیگر امورخانہ داری کے ساتھ سلائی کڑاھائی کی تربیت دی جاتی ہے اور اسی مقصد کے لئے ہر گھر میں سلائی مشین بھی موجود ہوتی ہے۔
عام سلائی مشین صرف کپڑے سینے کے لئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ اس سے کڑھائی یا پیکو اور اورلاک کا کام نہیں کیا جاسکتا، اسی لئے اب ایک ایسی مشین کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جوبیک وقت ان تمام مقاصد کے لئے استعمال کی جاسکے، یہی وجہ ہے بازار میں تیرہ سے پندرہ ہزار روپے میں ایک ایسی ہی ملٹی ورک کرنے والی مشین دستیاب ہے جس سے یہ تمام کام بآسانی کئے جاسکتے ہیں۔
اس مشین کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس میں ایک ہی وقت میں چار سے پانچ رنگ کے دھاگہ لگا کرملٹی کلر میں سلائی کا کام انجام دے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اوون کا دھاگہ استعمال کرتے ہوئے تکیوں کے غلاف اور چادروں پرنقش ونگاری بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن اس مشین کوطویل وقت کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس طرح اس کے خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
اس ملٹی ورک یا ڈبل مشین کی خریداری کے لئے آپ صدر یا سلائی مشین کی مارکیٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں آپ کو مکمل معلومات کے ساتھ بہترین مشین مل سکتی ہے واضح رہے کہ یہ مشین صرف ہلکے کپڑوں پر کڑھائی کا کام انجام دے سکتی ہے کسی بھی فوم لگے کپڑے یا گدے پرسلائی کا کام نہیں کر سکتی۔
یہ ایک بہت ہی کار آمد الیکٹرک مشین ہے جس میں آپ کلا بتھو جیسے ریشمی دھاگے کو بھی آسانی کے ساتھ سی سکتے ہیں جبکہ یہ مشین ترپائی جیسا نازک کام بھی انجام دے سکتی ہے جس کے لئے اس میں ایک الگ پریسر فوٹر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News