پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی کے تاریخی جلسے نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے گزشتہ رات ہوئے جلسے کی تصاویر اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم لیڈر عمران خان کی قیادت میں پوری قوم نے اس امپورٹڈحکومت کو نامنظور کردیا ہے۔
عظیم لیڈر عمران خان کی قیادت میں پوری قوم نے اس #امپورٹڈ_حکومت_نامنطور کردیا ہے
پشاور کے بعد کراچی کا تاریخی جلسے نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔کراچی اجتماع بڑی سکرینوں پر دیکھنے کےلئے پاکستان کے ہر ضلع وتحصیل میں عوام کا سمندر سڑکوں پر آیاAdvertisement
فوری انتخابات ناگزیر ہوچکے ہے pic.twitter.com/BQBitLmCeh— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 17, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ پشاور کے بعد کراچی کے تاریخی جلسے نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی اجتماع بڑی اسکرینوں پر دیکھنے کے لیے پاکستان کے ہر ضلع وتحصیل میں عوام کا سمندر سڑکوں پر آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
