 
                                                                              مدعی کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی جیل کمپلیکس کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کے مبینہ قتل کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئِی۔
جیل حکام نے گرفتار ملزم آنند کو سیشن عدالت میں پیش کر دیا۔ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ بھی پیش ہوئَے۔
استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی گواہ پیش نہیں کیا جاسکا۔ مدعی کے وکیل بھی غیر حاضررہے جبکہ مدعی کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
کیس میں مقتولہ کا شوہر آنند جیل میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 